تازہ ترین
خیرپور:ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

خیرپور:ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

فیض گنج (13جنوری، 2018،نمائندہ ابتک نیوز کاظم چانگ)ضلع خیرپور میں محمد شاہ کے قریب مہران قومی شاہراہ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ، 2بیٹوں کو کچل دیاہے جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ہے۔

حادثے میں تقریباً پورا گھر ہی اجڑگیاہے ،جاں بحق ہونے والوں میں ضمیر حسین اس کے دوبیٹے 11سالہ جمیل اور9سالہ یعقوب شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ ضمیراں شدید زخمی ہے.

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ مہران قومی شاہراہ خونی بن گئی ہے۔ لاش گاؤں پہنچنے پر ہر آنکھ اشک بار اورعلاقہ سوگوار ہوگیا۔

مکینوں نے سندہ حکومت سے اپیل کی ہے کے متاثرہ خاندان کی مدد کی جائے جبکہ رہائشیوں نے شاہراہ پر متعدد حادثات پر مہران قومی شاہراہ کو ہیوی ٹریفک کےلیے بند کرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ دوسرے کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے:

کوئٹہ:کار، موٹرسائیکل میں تصادم، 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

کوٹ ادو: موٹر سائیکل رکشہ اور ویگن میں تصادم۔2 افراد جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top