تازہ ترین
قصور زینب قتل کیس: پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

قصور زینب قتل کیس: پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

قصور: (11 جنوری 2018) معصوم زینب کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

سانحہ قصور کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس میں پیرو والا روڈ کا رہائشی ناصر بھی شامل ہے۔ جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کا سراغ جیو فینسنگ کے ذریعے لگایا گیا۔ دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فارنزک لیبارٹری کو بھجوا دی گئی ہے جس کے بعد ملزمان کی حتمی شناخت یقینی بنائی جائے گی۔

پولیس کو مجموعی طور پر تیرہ کیمروں کی فوٹیج موصول ہوئی جس میں صرف ایک دکان کے باہر لگے کیمرے میں زینب ایک شخص کے ساتھ جاتے دکھائی دی۔

یہ بھی پڑھیے

زینب سے زیادتی و قتل کے واقعے کے بعد ملک بھر میں مظاہرے

زینب کے والد نے حکومت پنجاب کی جے آئی ٹی کو مسترد کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top