تازہ ترین
قصور: مظاہرین پر فائرنگ کے حوالے سے دو مقدمات درج

قصور: مظاہرین پر فائرنگ کے حوالے سے دو مقدمات درج

قصور: (10 جنوری 2018) قصور میں پولیس کی فائرنگ سے قتل معاملے پر تھانہ بی ڈویژن قصور میں دو مقدمات درج کرلئےگئے ہیں۔ دوسری جانب حساس ادارے کی ایک ٹیم بھی زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی سات سالہ بچی زینب کے گھر پہنچ گئی ہے۔

قصور میں ہونے والے قتل کیس واقعے میں تھانہ بی ڈویژن میں دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ دونوں مقدمات کاشف عمران اور رضوان احمد کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ آج صبح زینب زیادتی اور قتل کیس میں مظاہرہ کرنے والے محمد علی اور شعیب پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ دونوں مقدمات مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے سولہ افراد کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔

حساس ادارے کی ایک ٹیم ننھی زینب زیادتی اور قتل کیس کے سلسلے میں متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے واقعہ کے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں اور حساس ادارے کی ٹیم متاثرہ خاندان کے بیانات قلمبند کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

قصور: مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی

قصور: ننھی زینب سپردخاک

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top