تازہ ترین
سفاک شخص کے ہاتھوں بیوی اور 3 بیٹیاں قتل

سفاک شخص کے ہاتھوں بیوی اور 3 بیٹیاں قتل

قصور: (11 ستمبر 2017) شقی القلب باپ نے گھریلو ناچاقی پر بیوی سمیت 3 بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور پولیس کو گرفتاری دےدی۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلےکابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی صابری میں اجتماعی قتل کا واقعہ لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، جہاں شقی القلب باپ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا، سفاک شخص نے واردات کے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔قصور پولیس کے مطابق اپنی بیوی اور بچیوں کو قتل کرکے ملزم حنیف نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حنیف سرکاری اسکول میں مالی ہےپولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے

سفاک شوہر کے ہاتھوں قتل کئے جانے والوں میں 40 سالہ شاہدہ زوجہ محمد حنیف ، 16 سالہ طیبہ، 14 سالہ لائبہ اور 8سالہ ثمرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھے

قصور اور چینیوٹ سے 5 منشیات فروش گرفتار

قصور: تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top