تازہ ترین
کرتار پور بارڈر کھولنے پر بھارتی کابینہ کی توثیق خوش آئند ہے، فواد چوہدری

کرتار پور بارڈر کھولنے پر بھارتی کابینہ کی توثیق خوش آئند ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: (22 نومبر 2018) پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھولنے سے متعلق پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ کی توثیق خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھولنے سے متعلق پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ کی توثیق خوش آئند ہے۔ بھارتی کابینہ کی توثیق دونوں جانب موجود امن پسند لابی کی فتح ہے، یہ درست راستے کی جانب ایک قدم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ قدم دونوں جانب کے امن پسند اور منطقی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے حوصلہ افزا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

کرپشن کے علاوہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں، فواد چودھری

Comments are closed.

Scroll To Top