تازہ ترین
کراچی کا ہائی ٹیک رکشا مسافروں کےلیے راحت کا پیغام

کراچی کا ہائی ٹیک رکشا مسافروں کےلیے راحت کا پیغام

اسلام آباد کے چائے والے کے بعد کراچی کا رکشے والا بھی مشہور ہوگیا  اس لیے کہ اسکے رکشے میں موجود ہے پنکھے، چارجنگ سہولیات، ٹی وی، وائی فائی اور بہت کچھ۔

لائنز ایریا کے عارف کریم  نے ایسا رکشہ تیار کرلیا جس نے رکشے کے بورنگ سفر کو نئی زندگی اور رنگ دے دیا ہے اور اس میں بیٹھنا والا نہ صرف بور نہیں ہگا بلکہ اس کا من چاہے  گا کہ سفر ختم نہ ہو ۔

 مسافر رکشے میں بیٹھتے ہی پہلے تو دو پنکھوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا  سے لطف اندوز ہوتا ہے اور پھر اگر وہ اپنا سیل فون چارج کرنا بھول گیا ہے تو پریشان ہونے کی ضرور نہیں یہاں اس  مشکل کا حل بھی موجود ہے جبکہ ٹی وی پر من پسند پروگرام دیکھنا ہے تو یہ بھی دیکھ لیں سامے لگا ہے ایل سی ڈی۔ اس سے بھی بڑھ کر جدید ٹیکنالوجی بھی یہاں موجود ہے اور  لیپ ٹاپ یا وائی فائی کی ضرورت پڑے تو وہ بھی استعمال کرلیں۔

 عارف کو مسافر ڈھونڈنے کے لیے سڑکوں پر در بدر نہیں دوڑنا پڑتا کیونکہ لائنز ایریا والوں کے پاس ان کا نمبر ہے بس فون کریں اور کچھ ہی دیر میں ہائی ٹیک رکشہ در پر آکھڑا ہوگا۔ عارف کریم کا عزم ہے کہ  یلو بسنتی میں ابھی دروازے بھی لگیں گے اور اے سی بھی جبکہ مسافر بھی رکشے میں سفر کرکے انتہائی خوش نظر آتے ہیں

Comments are closed.

Scroll To Top