تازہ ترین
کراچی: ڈیفنس خیابان اتحاد میں کار پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: ڈیفنس خیابان اتحاد میں کار پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: (13 جنوری 2018) کراچی ڈیفنس خیابان اتحاد میں کارپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی سے وائرلیس اور پولیس کےجھنڈے ملےہیں۔ عینی شاہدین کےمطابق گاڑی لین نمبرپانچ سے گزر رہی تھی کہ خیابان اتحاد کے سنگم پرفائرنگ کی گئی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے انتظار حسین نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی لین نمبر پانچ سے گزر رہی تھی کہ خیابان اتحاد کے سنگم پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی خیابان اتحاد روڈ گرین بیلٹ کو عبور کرتے ہوئے خالی پلاٹ تک پہنچی۔ گاڑی سے لڑکی اتری اور رکشے میں بیٹھ کر فرار ہو گئی۔

مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی کچھ دن پہلے فاہد اور حیدر سے لڑائی ہوئی تھی۔ انتظار حسین انتیس نومبر کو ملائیشیا سے واپس آیا تھا۔ جن لڑکوں سے لڑائی ہوئی تھی ان لڑکوں میں سے ایک پولیس یا جج کا بیٹا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے وائر لیس ڈیوائس،پی پی اور سندھ پولیس کا جھنڈے ملیں ہیں۔ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے نو خول ملیں ہیں واقع کی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور:پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی

اب تک نیوز کی خبر پر ایکشن:اینٹی کرپشن کاسیپرا ہیڈ آفس پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لےلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top