تازہ ترین
کراچی: گھر میں گھس کر فائرنگ، شوہر ہلاک بیوی زخمی

کراچی: گھر میں گھس کر فائرنگ، شوہر ہلاک بیوی زخمی

کراچی: (20 ستمبر 2018) کراچی کے علاقے لیاری میں ذاتی جھگڑے کے پر گھر میں گھس کر فائرنگ سے شوہر جاں بحق اور اہلیہ زخمی ہوگئی۔ رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں آٹھ میں ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں فلیٹ میں فائرنگ سے زبیرنامی شخص جاں بحق اور نائلہ نامی خاتون زخمی ہوئی، پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں، مقتول زبیر کے ہم زلف نے گھریلو جھگڑے کے باعث گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقع کے بعد لاش اور زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت رب نواز عرف بگا، امتیاز بھنڈی اور امیر معاویہ کے نام سے ہوئی، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے عمل میں آئی۔ ملزمان ناظم آباد، ناگن چورنگی، طارق روڈ، گلشن اقبال سمیت دیگر مقامات پر اے ٹی ایم پر شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اورنگی ٹائون پولیس نے گشت کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف کرنے والے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوابشاہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیسکو افسر سمیت تین افراد کا قتل

سرگودھا: خاتون اور دو بچیوں کا بہیمانہ قتل

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top