تازہ ترین
کراچی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی: (16 ستمبر 2018) کراچی میں پولیس نےمختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ فیڈرل بی ایریا میں کار چور سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کے لئے چہرہ چھپاکر گاڑی لے اڑا۔

پاک کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چمن سینما کے قریب شہری کو لوٹنے والے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،موبائل فونز اور نقد رقم بر آمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔دوسری طرف محمودآباد میں دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کے دوران پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وقاص عادی مجرم ہے جو منشیات فروشی، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔ادھر فیڈرل بی ایریا سمن آباد تھانے کی حدود میں کار چوری واردات کی سی سی ٹی وی ابتک نے حاصل کرلی۔ ملزم سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھ کر چہرہ چھپا کر گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنو عاقل: زمین کا تنازع، بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

کراچی میں ایک اور سرکاری گاڑی چوری ہو گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top