تازہ ترین
کراچی: کار پر فائرنگ کا نیا موڑ، فائرنگ پولیس اہلکاروں نے کی تھی

کراچی: کار پر فائرنگ کا نیا موڑ، فائرنگ پولیس اہلکاروں نے کی تھی

کراچی: (14 جنوری 2018) کراچی ڈیفنس خیابان اتحاد میں کار پرفائرنگ کا نیا موڑ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔ چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ میں سرکاری اسلحہ استعمال ہوا یا نجی، تحقیقات کر رہے ہیں۔

ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔ چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ میں سرکاری اسلحہ استعمال ہوا یا نجی، تحقیقات کر رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے انتظار حسین نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسروقہ گاڑی لین نمبر پانچ سے گزر رہی تھی کہ خیابان اتحاد کے سنگم پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی خیابان اتحاد روڈ گرین بیلٹ کو عبور کرتے ہوئے خالی پلاٹ تک پہنچی۔ گاڑی سے لڑکی اتری اور رکشے میں بیٹھ کر فرار ہو گئی۔

مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی کچھ دن پہلے فاہد اور حیدر سے لڑائی ہوئی تھی۔ انتظار انتیس نومبر کو ملائیشیا سے واپس آیا تھا۔ لڑائی ہونے والے لڑکوں میں سے ایک پولیس یا جج کا بیٹا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے وائر لیس ڈیوائس،پی پی اور سندھ پولیس کا جھنڈے ملیں ہیں۔ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے نو خول بھی ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: ڈیفنس خیابان اتحاد میں کار پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اب تک نیوز کی خبر پر ایکشن:اینٹی کرپشن کاسیپرا ہیڈ آفس پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لےلیا

Comments are closed.

Scroll To Top