تازہ ترین
کراچی: داعش کے دو دہشتگرد گرفتار

کراچی: داعش کے دو دہشتگرد گرفتار

کراچی: (20 فروری 2019) کراچی میں پولیس نے داعش کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے سیہون مزار دھماکے سمیت بلوچستان میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا۔ کراچی میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے۔

کراچی سے داعش کے دو دہشتگرد قانون کے شکنجے میں آگئے۔ ملیر پولیس نے انٹیلی جنس ادارے کی مدد سے گڈاپ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فرقان بنگلزئی عرف عبداللہ اورعلی اکبر عرف حاجی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم فرقان نے سیہون خودکش دھماکے کےلیے ریکی کی۔

گرفتار ملزمان نے کوئٹہ میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں سمیت پولیس اہلکاروں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزم علی اکبر کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع بلوچستان پولیس کو دی جا چکی ہے۔ جو اپنے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی آ رہے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں سندھ  اور بلوچستان میں چھاپےمارے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top