تازہ ترین
ملیر لنک روڈ پرہولناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ملیر لنک روڈ پرہولناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

کراچی: (12 ستمبر 2017)ملیر لنک روڈ سمندری بابا کے قریب ٹرک اور سوزوکی میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر کاٹھور سے آنے والی سوزوکی پک اپ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے باعث دو بچوں سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تیس سالہ عبدالمالک، پانچ سالہ معیز، بارہ سالہ نعمان،پچیس سالہ صاعقہ شامل ہیں ، دو افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، تاہم وہ موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھے

فیصل آباد: موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، بچہ جاں بحق والدین زخمی

ہرنائی:زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top