تازہ ترین
کراچی :ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تفتیش مکمل

کراچی :ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تفتیش مکمل

کراچی:(21 جنوری 2019) کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کے قتل کی ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کے مطابق گارڈن میں پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔شہید اہلکار احتشام 2007ء میں بھرتی ہوا تھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کے مطابق ٹریفک اہلکار مزار قائد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔اہلکار احتشام کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا۔جائے وقوعہ سے 30 بور کے چارخول ملے ہیں۔ملنے والے خول کی فرانزک کروائی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی جاوید مہر کے مطابق شہید اہلکار احتشام حیدرآباد کا رہائشی تھا۔جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔واقعے میں ملوث عناصر کے بارے میں ابھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ڈی آئی جی جاوید مہر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی شہر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہید کیاجا چکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top