تازہ ترین
کراچی:فیکڑی کے کنویں میں گرکر 3مزدور جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

کراچی:فیکڑی کے کنویں میں گرکر 3مزدور جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

کراچی:(23ستمبر2017)کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں ایک کیمیکل کی فیکڑی میں صفائی کے دوران پانچ مزدور کنوِیں میں گرگئے جن میں سے تین مزدورں کی لاشوں کو نکال لیا گیاہے۔

ابراہیم حیدری سیکٹر48 ایف میں واقع ایک کیمیکل کی فیکڑی میں صفائی کے دوران5مزدور کنویں میں گرگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ ایک مزدور کی حالت تشویشناک ہے.جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا.مزدور کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

جاں بحق مزدوروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کنویں میں لگی سیڑھی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مزدور فیکٹری کے کیمیکل کے ٹینک میں گرے،پولیس نے تفتیش شروع کرکے واقعے کے ذمے داروں کا تعین کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فیصل آباد: طالب علم کی ہلاکت پر ساتھی مشتعل، 6 بسیں جلاڈالی

میہڑ:ٹرک،مزداتصادم میں 2 افراد جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top