تازہ ترین
لانڈھی اسٹیشن سے خواتین اسمگلرز کا گروہ گرفتار،73 کلو چرس برآمد

لانڈھی اسٹیشن سے خواتین اسمگلرز کا گروہ گرفتار،73 کلو چرس برآمد

کراچی: ( 08 مارچ 2018) لانڈھی اسٹیشن پر کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی آنے والے ٹرین سے 73 کلو چرس برآمد کرلی ہیں جبکہ چھ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے کے مطابق لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس پر چھاپہ مارا، اس دوران چھ برقعہ پوش خواتین کو حراست میں لیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حراست میں لی گئی خواتین کو تلاشی لینے کا کہا گیا تو انہوں نے مزاحمت کی ، بعد ازاں خاتون پولیس اہلکاروں نے برقعہ پوش چھ خواتین سے مجموعی طور پر تہتر کلو گرام چرس برآمد کی۔پولیس کے مطابق خواتین منشیات فروش گروہ کی ارکان ہیں اور وہ لاہور سے کراچی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار خواتین سے مزید تفتیش کے لئے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد جرائم بڑھ گئے:پولیس کاغذوں کاپیٹ بھرنے،موج مستیوں میں مصروف

Comments are closed.

Scroll To Top