تازہ ترین
کراچی میں خواتین پر چھری سے وار: سینیٹ کمیٹی کو پولیس حکام کی بریفنگ

کراچی میں خواتین پر چھری سے وار: سینیٹ کمیٹی کو پولیس حکام کی بریفنگ

اسلام آباد:(17اکتوبر، 2017)سینیٹ کمیٹی کو پولیس حکام نے چھرا مار واقعات سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تیز دھارآلے کے 13واقعات میں مماثلت ہے،تین نفسیاتی ہسپتالوں سے مریضوں کا ڈیٹا لے لیا گیا ہے جبکہ مبینہ ملزم وسیم نے سولہ مختلف سمز اور موبائل فون سیٹس استعمال کیے۔

کراچی میں خواتین پر چھرا مار گروپ کے حملے سے متعلق نسرین جلیل کی زیرصدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ سندھ، پولیس رینجرز حکام شریک ہوئے۔

ویڈیودیکھنےکےلیےپلے کابٹن دبائیں

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا خواتین پر حملوں کا مبینہ ملزم وسیم بری ہوسکتا ہے۔ وسیم کے زیر استعمال 16 سموں کا ڈیٹا لے لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزم کے زیراستعمال ایک بھی سم سے کراچی میں کال کی گئی نہ وصول ہوئی جبکہ ملزم کے کراچی آنے کے شواہد بھی نہیں ملے۔

پولیس حکام نے بتایا ان واقعات کے حوالے سے 38 مشتبہ ملزمان گرفتارکیے گئے، 200 موبائل نمبروں کا ڈیٹا چیک کیاگیا، 15 ہزار کالز کو ٹریس کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی نے بتایاگلستان جوہر میں لال رنگ کی 1500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جبکہ بدقسمتی سے کراچی میں سی سی ٹی وی کیمرہ کا نظام ہی نہیں جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن 10 روز سے ساہیوال میں ہیں۔ان کا کہناتاھ کہ اگر وسیم بے گناہ ہوا تو چھوڑ دینگے۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہمیں احساس ذمہ داری ہے، کراچی میں پہلے بھی سیریل کلنگ ہوتی تھی، خواتین پر حملوں کو میڈیا بڑھا کر پیش کررہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے بتایا 30،40 ذہنی مریضوں سے تفتیش کی گئی جبکہ40 چھوٹے جرائم پیشہ افراد کو بھی پکڑاگیاہے۔

انھوں نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا خواتین پر حملوں کے الزام میں ماضی کے عسکری ونگز کےکارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، کراچی میں امن واپس لوٹا ہے، خواتین پر حملوں کے واقعات پر کئی زاویوں پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سینیٹ قائمہ کمیٹی، اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے کیسے لگ گئے، رپورٹ طلب

چاقو زنی کی واردات: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا

 

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top