تازہ ترین
کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف

کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف

کراچی: (14 مارچ 2019) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے ایلیمنیٹر ون میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 42، منرو 32، لیونگ سٹون 30، انگرام 23، ڈنک 12، افتخار احمد ایک، عامر یامین ایک اور محمد عامر 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

محمد موسیٰ نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ رومان رئیس اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top