تازہ ترین
کراچی میں آگ کے باعث 100 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر

کراچی میں آگ کے باعث 100 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر

کراچی:(20 جنوری 2019) کراچی کے علاقے یاسین آباد میں سو سے زائد جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسین آباد میں سو سے زائد جھگیاں لپیٹ میں آ گئیں، غریب رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سامان نکالا جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنےکے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی ختم ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تاہم بعد ازاں آگ بجھانے کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔واقعے میں کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top