تازہ ترین
کراچی:موبائل شاپ پر ڈکیتی،مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق،2زخمی

کراچی:موبائل شاپ پر ڈکیتی،مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق،2زخمی

کراچی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق دو زخمی،پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان پکڑ لئے۔

نصرت بھٹو کالونی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالے  شخص کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کی شناخت جعفر اور شاہد کے نام سے ہوئی جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈیفنس فیز فور میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کوگرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔آرام باغ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top