تازہ ترین
شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

کراچی:(21 جنوری 2019) رات گئے شہر قائد میں ہونے والی بارش شہری حکومت کی نااہلی کے باعث رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ہے، شہر کی بیشتر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں پر نکاسی کا موثر نظام نہ ہونے نے باعث بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ ایف بی ایریا، سائٹ ایریا، ناظم میں بھی بارش ہوئی تھی۔

بارش کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد موٹر سائیکل زخمی ہوئے تھےجنہیں طبی امدادد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بارش ہوتے ہی مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوئے جن میں نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی ،سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، ملیر، لانڈھی ابو الحسن اصفہانی روڈ، اعظم بستی، اختر کالونی، شاہ فیصل کالونی سمیت کئی علاقے شامل تھے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اور بچوں کو بجلی کے تاروں سے دور رکھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد 20 اور 21 جنوری کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اندرون سندھ کے مختلف علاقوں خیرپور، سکھر اور گردونواح میں بارش سے شردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top