تازہ ترین
کراچی: ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 12افراد ڈوب گئے

کراچی: ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 12افراد ڈوب گئے

کراچی:(9ستمبر،2017)کراچی ہاکس بے میں تفریح کےلئے گئے بارہ افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ڈوبنے والے گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جن افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں ان کی شناخت آمنہ طاہر، ایمان ناصر، پروین اسلم، صغراں بی بی، اقراء، عمیر، وہاج اور علی کے نام سے ہوئی ہے ۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ملنے والی لاشوں کو مرشد اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

شہریوں کے ڈوبنے کی خبر کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ نے فوری نوٹس لیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ریسکیو کے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلٰی سندھ نے وزیرداخلہ سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کی فیملی کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

سہیل انور سیال نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مکمل رپورٹ فوری ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق

چارسدہ: تاریخی سردریاب پل گرنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top