تازہ ترین
چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان تلخ کلامی

چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد: (21 فروری 2018) الیکشن کمیشن میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو اپنے چیمبر سے باہر نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام لوگ اتحاد پارٹی کی متنازعہ چیئرمین شپ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے پر پارٹی چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین چیف الیکشن کمشنر کے چیمبر چلے گئے، جہاں دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق جسٹس وجیہہ کا موقف تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سماعت ملتوی کرنے سے قبل انتظار کر لیتے ہم کراچی سے آئے ہیں، جس پر سردار رضا نے وجہیہ الدین کے لہجے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں، آپ کی اونچی آواز میں بولنے سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔جس پر جسٹس وجیہہ کا کہنا تھا کہ آپ پبلک سرونٹ ہیں آپ کو ان باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیئے، بعد ازاں سردار رضا نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور انکے وکیل کو اپنے چیمبر سے باہر نکال دیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس وجیہہ نے بتایا کہ ظفرعزیز ہماری پارٹی کا خود ساختہ چیئرمین بنا بیٹھا ہے، آج سماعت پر پیش ہوئے لیکن بینچ ساڑھے دس بجے ہی اٹھ گیا، میں کراچی سے خاص طور پر اس کیس کے لیے آیا ہوں، جس پرالیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ آپ موجود نہیں تھے اور دوسری پارٹی نے تاریخ مانگ لی ہے۔جسٹس وجیہہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے میری تضحیک کی ہے، کیا چیف الیکشن کمشنر کو دوسری نوکری اس لیے ملی کہ وہ عوام کے پیسوں پر عیاشی کریں، یہ کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کے لیے اہل نہیں ہے، میں اپنے کیس میں اب چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش نہیں ہونگا۔جسٹس وجیہہ کا مزید کہنا تھا کہ میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جاؤنگا کیونکہ سردار محمد رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ کے اہل نہیں ہے،مجھے پتہ ہے آج کے واقعہ کے بعد میرے کیس کا مستقبل زیرو ہے، لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ 19 مارچ سنایا جائے گا

لودھراں جلسہ: الیکشن کمیشن کا عمران خان کو انتباہ

Comments are closed.

Scroll To Top