تازہ ترین
 نیوزی لینڈ کےخلاف شکست:ٹیم کی کارکردگی پر منصفانہ تنقید کریں،ذاتیات پر نہ اتریں، پی سی بی

 نیوزی لینڈ کےخلاف شکست:ٹیم کی کارکردگی پر منصفانہ تنقید کریں،ذاتیات پر نہ اتریں، پی سی بی

لاہور (13جنوری، 2018)پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈکےخلاف تیسرےایک روزہ میچ میں بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکےخلاف ٹیم کی خراب کارکردگی  سےچیئرمین بورڈ نجم سیٹھی آگاہ ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق ٹیم کی وطن واپسی کےبعدخراب کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگا۔حکام نے ٹیم پر تنقید کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ منصفانہ تنقیدکریں ، نکتہ چینی کرتے ہوئے بورڈ اورکھلاڑیوں کےساتھ ذاتیات پرنہ اتریں۔

واضح رہے نیوزی لینڈ نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو183رنز سے آؤٹ کلاس کردیا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی ہے۔کیویزکے258 رنزکے جواب میں شاہین 74رنزپرڈھیر ہوگئےتھے ۔

تیسرا ون ڈے: کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو 183 رنز کی عبرتناک شکست

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top