تازہ ترین
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: (11 جنوری 2018) مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف فلسطین بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض فوج نے فائرنگ کرکے دو مظاہرین شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ غزہ، مغربی کنارے، رام اللہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے نعرے بلند کئے۔

 

صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کوشہید اور متعدد دیگر مظاہرین کو زخمی کردیا۔اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ چند گھنٹے میں فلسطینی شہدا کی تعداد دو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کیلئے عالمی مہم شروع کرنے کا اعلان

فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کیلئے عالمی مہم شروع کرنے کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top