تازہ ترین
ججز کا احتساب شروع ہوچکا، چیف جسٹس کے ریمارکس

ججز کا احتساب شروع ہوچکا، چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد:(12اکتوبر، 2018) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہججز کا احتساب شروع ہو چکا ہے،جو جج کم کیسز کے فیصلے کرے گا اس کے خلاف آرٹیکل دو سو نو کے تحت کاروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہائی کورٹس کی ذیلی عدالتوں کے سپروائزری کردار سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ون نے سات ہزار کیس نمٹانے ہیں ،ہم ججز سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں بیس کیس نمٹائے ہیں،اب ہم کم کیسز کے فیصلے کرنے والے ججز کے خلاف بھی آرٹیکل دو سو نو کے تحت کاروائی کرینگے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اب بہت ایکٹو ہے،ججز کا احتساب بھی شروع ہو چکا ہے،لوگ چیخ چیخ کر مر جاتے ہیں مگر انہیں انصاف نہیں ملتا ہے، ملک میں لوگ تڑپ رہے ہیں، بلک رہے ہیں کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائی کورٹ اپنی سپروائزری ذمہ داریوں میں ناکام نظر آتی ہے،ہائی کورٹس کی نگران کمیٹیاں ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہیں ،ہر ججز کو گاڑی چاہیے، بنگلہ چاہیے مالی مراعات چاہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ہم ہائی کورٹ کی نگران کمیٹیوں کے ججز کو چمبر میں بلا کرانکی کارکردگی پوچھیں، اگر ہم یہ کہہ دیں کہ ہائی کورٹ کے سپروائزری کردار سے مطمئن نہیں تو آپ کیا کہیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز متنازع تقریر کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا گیاتھا، جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو عہدے سے برطرف کرنے کی منظوری صدر مملکت نے دی تھی۔

وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس سے قبل چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے صدر مملکت کو ارسال کی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دیا۔

جسٹس شوکت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم جوڈیشنل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی

لاپتہ بچیوں کی عدم بازیابی پر جسٹس شوکت کا اظہار برہمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top