تازہ ترین
جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں، مریم اورنگزیب

جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (17جولائی،2017) وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے، توقع ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کے آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ دے گی، مریم اورنگزیب نے جلد 10 کو خفیہ رکھنے کو بدنیتی بھی قرار دیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا امید ہے سپریم کورٹ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں شریف خاندان نے تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرائی ہیں تاہم غیرتصدیق شدہ دستاویزات کی گواہی کون دے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندانی کاروبار کے ساتھ کرپشن کا کوئی کیس جوڑا نہیں جا سکا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی زبان سے پتا چلتا ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہے تاہم اس نے بھی وزیراعظم پر کوئی الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس آئین و قانون کے تحت جے آئی ٹی ابھی تک اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ سے جلد جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 کی فراہمی کی استدعا بھی کی۔ وزیر اطلاعات نے ‏پشاور میں دہشت گردی کی مذمت  بھی کی

یہ بھی پڑھیے 

پارلیمنٹ پرحملےکامرتکب اداروں کی عزت کی بات کررہاہے،مریم اورنگزیب

 

وزیراعظم جےآئی ٹی میں سرخرو ہوکر نکلیں گے، مریم اورنگزیب

Comments are closed.

Scroll To Top