تازہ ترین
جاپانی وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

جاپانی وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

اسلام آباد: (4 جنوری 2018) آرمی چیف سے جاپان کے وزیرخارجہ تارو کونو نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جاپانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی سلامتی کے لئے پاکستاں کی کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپان کے وزیرخارجہ تارو کونو نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جاپانی وزیرخارجہ کو جی ایچ کیو آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیاگیا، بعد ازاں جاپانی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

آرمی چیف سے ملاقات میں جاپان کے وزیرخارجہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی امن واستحکام کے لئے پاکستان کے کرداراور کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون خصوصا انسداد دہشت گردی کے شعبے میں شراکت داری کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

جاپانی وزیر نے آرمی چیف کو بے گھر افرد کی بحالی اور سرحد پر کراسنگ پوائنٹس کے لئے اسکیننگ آلات کی فراہمی سے متعلق جاپانی تعاون سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے،علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف اوردہشت گردی کے انسداد کے لئے تعاون پر جاپانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی  پڑھیے

پاکستان کی جاپان کو بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

جاپان کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top