تازہ ترین
امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

استنبول: (1 نومبر 2018) معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترک پراسیکیوٹرجنرل نےکہاہےکہ عمارت میں آمد پرصحافی کا گلا گھونٹا گیا۔ قتل کے بعد جسم کے ٹکڑے بھی کیئے گئے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹیس نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل تین روزہ تحقیقات کے بعد استنبول سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ترک پراسیکیوٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سعودی عرب کی وضاحت سے مطمئن نہیں۔ سعودی قونصل خانےمیں انٹیلی جنس اہلکاروں نے صحافی جمال خاشقجی کا گلا دبایا اور قتل کے بعد جسم کے ٹکڑے کئے۔ وہ قتل کی تحقیقات کی تہہ تک پہنچیں گے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹیس نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کی مکمل اور غیر جانب دار تحقیقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

خاشقجی قتل کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں، ترک صدر

امریکی وزیردفاع کاسعودی عرب سےجمال خاشقچی کےقتل کی شفاف تحقیقات کامطالبہ

Comments are closed.

Scroll To Top