تازہ ترین
جمال خاشقجی کے قتل پر جینا ہیسپل کانگریس کو بریفنگ دیں گی

جمال خاشقجی کے قتل پر جینا ہیسپل کانگریس کو بریفنگ دیں گی

واشنگٹن: (4 دسمبر 2018) سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل پرسی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل امریکی کانگریس کو قتل سے متعلق آگاہ کرے گی۔ بریفنگ میں امریکی سینیٹرز بھی شریک ہوں گے۔ جو مقامی وقت کے مطابق ساڑھےگیارہ بجے ہو گی۔

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل سےمتعلق سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل امریکی سینٹ کمیٹی کوآج آگاہ کرےگی۔ امریکی میڈیاکےمطابق گذشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں جینا ہیسپل موجود نہیں تھی۔ جس پر کانگریسی اراکین نے غصے کا اظہار کیا تھا۔سی آئی اے نے خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹہرایا ہے۔ سی آئی اے کاکہنا ہے کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ سعودی ولی عہد سعود القحطانی کےساتھ رابطے میں تھے۔ سعود القحطانی کی نگرانی میں ہی جمال خاشقجی کا قتل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

جمال خاشقجی کے قتل کے وقت سعودی ولی عہد نے پیغامات بھیجے، سی آئی اے

جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ بے بنیاد قرار

Comments are closed.

Scroll To Top