تازہ ترین
جمال خشوگی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، طیب اردوان

جمال خشوگی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، طیب اردوان

انقرہ: (23 اکتوبر 2018) ترکی کے صدر نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو سعودی قونصل خانے میں منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ قاتلوں کی ٹیم سعودیہ سے ترکی پہنچی۔

ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ جمال خشوگی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ انقرہ میں قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے جمال خشوگی قتل کے حوالے سے بتایا کہ جمال خشوگی کے قتل کی پلاننگ کئی ہفتے قبل کی گئی تھی ، قتل کرنے والی سعودی ٹیم نو افراد پر مشتمل تھی جس میں جنرل بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمال خشوگی کاغذات کی تیاری کے لیئے سعودی قونصل خانے گیا تھا۔ اس کو زبردستی قونصل خانے میں روکا گیا۔ جمال خشوگی کو قتل کرنے کے لیئے منصوبہ بندی 29 ستمبر کو کی گئی اور کلنگ اسکواڈ کمرشل اور خصوصی پروازوں کے ذریعے ترکی آیا۔ سعودی صحافی کو قونصلیٹ میں ہی قتل کیا گیا۔ سفارتی استثنیٰ کے باعث ہم سعودی قونصلیٹ نہں جا سکے۔ قتل کیونکہ ہماری سرزمین پر ہوا ہے اس لیئے ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ترک صدر آج جمال خشوگی قتل کے حوالے سے حقائق بتائیں گے

شہزادہ محمد بن سلمان کا جمال خشوگی کے بیٹے کو فون

Comments are closed.

Scroll To Top