تازہ ترین
استنبول: معروف صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش جاری

استنبول: معروف صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش جاری

استنبول: (29 نومبر 2018) معروف صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی ترکی میں تلاش جاری ہے۔ ترک اٹارنی جنرل کا کہناہے کہ سعودی عرب کو قتل سے متعلق سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہاہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر جینا ہیسپل سینیٹ کو بریفنگ نہیں دے گی۔

ریاست الی نوائے کے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے بتا دیا کہ سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل سینیٹ کو دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔ آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جم میٹس بریفنگ میں شریک ہونگے۔ اور سینیٹ کو جمال خشوگی سے متعلق براہ راست بریفنگ دیں گے۔

ترک سیکیورٹی ادارے مسلسل اس کوشش میں ہے کہ اسے جمال خاشقجی کی لاش مل جائے جس سے یہ پتہ چل سکے گا کہ انہیں کیسے قتل کیا گیا۔ دو روز پہلے ترک پولیس نے صوبہ جولوا میں دو فارم ہاؤسز کی تلاشی لی۔لیکن یہ نہیں بتایاکہ اسے وہاں سے کیا ملا۔

یہ بھی پڑھیے

جمال خاشقجی قتل، آڈیو ریکارڈنگ کے کچھ حصے منظر عام پر آ گئے

جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ بے بنیاد قرار

Comments are closed.

Scroll To Top