تازہ ترین
استنبول: صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات جاری

استنبول: صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات جاری

استنبول: (30 اکتوبر 2018) سعودی صحافی جمالی خاشقجی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترک پراسیکیوٹر نے سعودی عرب کے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ ان کا کہناہے کہ ریاض اٹھارہ ملزمان کی حوالگی میں تعاون نہیں کررہا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے پراسیکیوٹر خاشقجی قتل کی تحقیقات کیلئے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران ترک پراسیکیوٹر پہنچے اور اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خشوگی کے قتل میں ملوث اٹھارہ ملزمان ترکی کے حوالے کئے جائیں۔

ملاقات کے اختتام پر ترک پراسیکیوٹرنے کہا قتل میں سعودی وضاحت سے مطمئن نہیں۔ ریاض نے خاشقجی کے قتل میں ملوث اٹھارہ افراد کو حوالے بھی نہیں کیا۔خشوگی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں 2 اکتوبر کو قتل کردیا گیا تھا۔ خاشقجی سعودی شہریت رکھتے تھے اور وہ شادی کرنے کے لئے کاغذی کارروائی کرنے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے۔ سعودی حکومت نے دو ہفتوں بعد خاشقجی کے قتل کو قبول کیا ہے۔ ترکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 15 افراد نے خاشقجی پر حملہ کیا تھا اس کی انگلیوں کو کاٹا اسے مارا پیٹا اور قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکرے ٹکرے کر کے ٹھکانے لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

جمال خاشقجی سمجھتے تھے کہ انھیں گرفتار نہیں کیا جائے گا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی جمال خاشقجی کے اہل خانہ سے ملاقات

Comments are closed.

Scroll To Top