تازہ ترین
جمال خشوگی کے اغوا اور قتل کی رپورٹس من گھڑت ہیں، شہزادہ خالد بن سلمان

جمال خشوگی کے اغوا اور قتل کی رپورٹس من گھڑت ہیں، شہزادہ خالد بن سلمان

واشنگٹن : (9 اکتوبر 2018) امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے خاشقجی کے اغوا اور قتل سے متعلق رپورٹس کو من گھڑت قرار دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ خشوگی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں چھپائے جانے یا مملکت کی طرف سے اغوا یا قتل کی تمام باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔ امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کے مطابق ترکی سے حاصل ہونے والی معلومات کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ قونصل خانے سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوئے۔ جب تحقیقات کا آغاز ہوا تو الزامات بدل گئے اور یہ افوہ پھیلائی گئی کہ وہ قونصل خانے کے اندر لاپتا ہوئے۔ معلوم نہیں اس نوعیت کے پروپیگنڈے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔سعودی سفیر کہتے ہیں کہ معاملہ مملکت کے ایک لاپتا شہری سے متعلق ہے۔ جس نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ وطن کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا کہ مملکت کی جانب سے جمال خشوگی کی تلاش کے سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کا وینزویلا کے دوسفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم

وینزویلا کے صدرکا امریکا کے سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top