تازہ ترین
جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائیگی، عادل الجبیر

جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائیگی، عادل الجبیر

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کا قتل سنگین غلطی تھا۔ لاش کا علم نہیں ہے۔ قتل میں ملوث ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزادی جائے گی۔

غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نہیں جانتا تھا کہ جمال خشوگی کی لاش کہاں ہے۔ سعودی قیادت ابتدائی طور پر سمجھتی تھی کہ جمال خشوگی استنبول میں سعودی کونسلیٹ چھوڑ چکا تھا جہاں وہ آخری مرتبہ دو اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔ترکی میڈیا رپورٹس کے بعد سعودی حکام نے تحقیقات شروع کیں جس کے بعد ثابت ہوا جمال خشوگی کو ڈپلومیٹک مشن میں قتل کیا گیا۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے اٹھارہ افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ صحافی کا قتل سنگین غلطی تھا۔ اس قسم کے واقعات کسی بھی حکومت کے لیئے ناقابل برداشت ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسے واقعات ہوتےہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یقین دلاتے ہیں کہ قتل میں ملوث ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزادی جائے گی۔ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے طریقہ کار وضع کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی جمال خشوگی کے قتل پر عالمی ردعمل

امریکا کا ترک صحافی کی موت کی تصدیق پر اظہار افسوس

Comments are closed.

Scroll To Top