تازہ ترین
غزل گائیک جگجیت سنگھ کی 78 ویں سالگرہ

غزل گائیک جگجیت سنگھ کی 78 ویں سالگرہ

ممبئی:(08 فروری 2019)غزل کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کے مداح آج اُن کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

غزل گائیکی میں اپنی منفرد شناخت رکھنے والے نامور بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ 8 فروری 1941ء کو راجستھان میں پیدا ہوئے۔ جگجیت سنگھ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1966ء میں کیا اور ستر کی دہائی میں دنیا انہیں ’کنگ آف غزل‘ کے نام سے جاننے لگی تھی۔

جگجیت کو بڑی کامیابی اپنی البم ’دی اَن فور گیٹ ایبلز‘ سے ملی جس میں ان کی بیوی اور نامور گلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

جگجیت سنگھ محض گلوکار ہی نہیں، بہترین شاعر بھی تھے جنہوں نے پانچ دہائیوں میں پلے بیک سنگنگ کے ساتھ سولو البمز بھی ریلیز کیں۔وہ واحد موسیقار تھے جنہوں نے بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی شاعری پر موسیقی ترتیب دی۔

گلوکار جگجیت سنگھ کو فنی زندگی میں تو بہت کامیابیاں نصیب ہوئیں مگر ذاتی زندگی میں بیٹے کی حادثاتی موت اور بیٹی کی خودکشی نے بڑا صدمہ پہنچایا۔

جگجیت سنگھ 10 اکتوبر 2011 ءکو اپنے لاتعداد چاہنے والوں کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔انہیں بھارت کے تیسرے بڑے سول اعزاز پدما بھوشن سے بھی نوازا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top