تازہ ترین
اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، فلسطینی رہنما کا گھر دھماکے سے گرا دیا

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، فلسطینی رہنما کا گھر دھماکے سے گرا دیا

مقبوضہ بیت المقدس: (15 دسمبر 2018) فلسطین میں اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔ قابض فوج نے فسطینی رہنما ابوحمید لطیف کا گھر دھماکے سے گرا دیا جبکہ فلسطینی رہنما صائب عریقات نے مغربی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر آسٹریلیا پر تنقید کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی پالیسی ہے کہ فلسطینیوں کے گھر مسمار اور زیتون کے باغات کاٹ کر زمین پر قبضہ کرلیا جائے اور یہودی آبادکاروں کیلئے گھر تعمیر کئے جائیں۔ امریکی آشیرواد سے اسرائیل نے فلسطینیوں کے سیکڑوں گھر اور گاؤں مسمار کئے جبکہ فلسطینیوں کاشتکاروں کے زیتون کے ہزارں درخت کاٹ دیئے۔

صیہونی فوج نے کہا کہ ابوعبدالحمید لطیف کے بیٹے نے گزشتہ مئی میں گھر سے اینٹ پھینک کر اسرائیلی فوجی کو ماردیا تھا۔ جس کے بعد ابوحمید کا گھر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

آسٹریلیا نے مغربی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور اعلان کیا فی الحال سفارتخانہ تیل ابیب میں موجود رہے گا لیکن بعد میں اسے مغربی مغربی بیت القمدس منتقل کردیا جائے گا۔ فلسطینی رہنما صائب عریقات آسٹریلیا کے عمل کی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیے

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت، 5 کشمیری شہید

Comments are closed.

Scroll To Top