تازہ ترین
پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہر قسم کے خطرات کیلئے تیار ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہر قسم کے خطرات کیلئے تیار ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (22 ستمبر 2018) جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہر قسم کے خطرات کیلئے تیار ہے ۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاک فوج نے ملک میں امن قائم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نےکہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہےاور جنگ کےلیے تیارہے۔ پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنایاگیا۔ ہم کسی سپاہی کی بے حرمتی نہیں کرسکتے ،چاہے وہ دشمن ہی کیوں نہ ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے بھارتی آرمی چیف کی جنگ کی بات نامناسب ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top