تازہ ترین
اسلام فوبیا:کینیڈا میں طالبہ کا اسکارف قینچی سے کاٹ کر حملہ آور فرار

اسلام فوبیا:کینیڈا میں طالبہ کا اسکارف قینچی سے کاٹ کر حملہ آور فرار

ٹورنٹو (13جنوری، 2018)دنیابھر کی طرح کینیڈا میں بھی اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہونے لگاہے، ٹورنٹو میں11سالہ طالبہ کا اسکارف قینچی سے کاٹ کر حملہ آوار فرار ہوگیا۔

اسلاموفوبیا امریکا اور یورپ سے بڑھتے ہوئے اب کینیڈا  پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز چھٹی جماعت کی طالبہ کو مسلم دشمنی کا سامنا کرنا پڑا ۔اسکارف پہنی 11سالہ طالبہ خولہ نعمان پر نامعلوم شخص نے2بارحملہ کیااورحجاب کو قینچی سے پھاڑا۔

خولہ نعمان اسکول کےلیے جارہی تھی کہ اسے غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا،ٹورنٹوپولیس نے مسلم دشمنی پرمبنی واقع پرتحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

امریکی صدرٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ مکمل

Comments are closed.

Scroll To Top