تازہ ترین
اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی

اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد: (14نومبر، 2018) سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت بائیس نومبرتک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت کے دوران شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ کے گواہ طارق جاوید میرے مؤکل سے متعلقہ نہیں ہے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہ طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت بائیس نومبر تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل نونومبر کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کیا تھا،ملزمان کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر جرح کی گئی۔ طارق جاوید نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے براہ راست مجھے کوئی خط نہیں لکھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وکیل صفائی کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ 23 اگست 2017ء کو آپ چھ بار نیب کے آفس گئے تھےجس پر گواہ نے بتایا کہ نہیں میں صرف ایک بار نیب کے آفس گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید تین گواہان کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کی اہلیہ نے احتساب عدالت میں اعتراضات دائر کردیئے

اسحاق ڈار کے خلاف ایک نیا کیس تیار، ذرائع

 

Comments are closed.

Scroll To Top