تازہ ترین
اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد ملزم کی بریت کی درخواست خارج

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد ملزم کی بریت کی درخواست خارج

اسلام آباد: (20 فروری 2019) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزم نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد کی بریت کی درخواست خارج کردی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ ضمنی ریفرنس میں نامزد شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، ہجویری ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔

استغاثہ کے گواہ محمد آفتاب پر جرح کے دوران نیب پراسیکیورٹر اور وکیل صفائی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ بیان میں جو چیزیں لکھوائی گئی ہیں، میں ان سے متعلق سوال کروں گا۔

عدالت نے استغاثہ کے دو مزید گواہان سلمان سعید اور سدرہ منصور کو طلب کرتے ہوئے سماعت ستائیس فروری تک ملتوی کردی۔ جبکہ شریک ملزم سعید احمد کی بریت درخواست خارج کردی۔

Comments are closed.

Scroll To Top