تازہ ترین
ایران کا حقیقی ہلک مین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

ایران کا حقیقی ہلک مین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہلک مین کا کردار اپنی طاقت اور موٹی جسامت کی وجہ سے بچوں اور بڑوں سبھی میں بے پناہ مقبول ہوا لیکن اب ایران میں ایک حقیقی ہلک مین سامنے آگیا ہے جو دشمنوں کی بجائے کھانے پر ٹوٹ پڑتا ہے  اور دیھکنے والے اس کے انداز سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ویسے تو فلم والے ہلک مین نے تو فلم میں ایسی تباہی مچائی کہ سب حیران رہ گئے لیکن حقیقی زندگ میں سامنے آنے والا ہلک مین تباہ کن تو ہے لیک دنیا کے لیے نہیں بلکہ کھانے کے لے۔ ایران سے تعلق رکھنے والے اس ہلک مین کا نام سجاد غریبی ہے جس کی عمر صرف چوبیس سال ہے لیکن اپنی بھاری بھرکم جسامت کی وجہ سے بہت خوفناک لگتا ہے  اور جب نکلتے ہیں سڑکوں  پر تو گمان ہوتا ہے کہ جیسے ہلک مین فلم سے نکل کر حقیقی دینا میں آگیا ہو۔

سجاد غریبی پونے دو سو کلو کے قریب وزن اٹھا سکتے ہیں اور ان دنوں اپنے اسی سراپے کی بنا پر غیر معمولی شہرت پا گئے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top