تازہ ترین
ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکی مندوب

ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکی مندوب

نیویارک: (29 جنوری 2018) ایران اقوام متحدہ کی قراردادوں اور ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے۔ نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے چودہ ارکان کو ایرانی میزائلوں کا ملبہ دکھا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا ایران کے خلاف مزید پابندیوں اور ایٹمی معاہدے میں تبدیلیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے واشنگٹن میں میڈیا کوبتایاکہ وہ سلامتی کونسل کے چودہ دیگر ارکان کو واشنگٹن لائیں اور ایرانی میزائلوں کا ملبہ دکھایا۔امریکا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے یمن کے حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کئے اور باغیوں نے یہ میزائل سعودی عرب پر داغے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کہہ چکے ہیں کہ حوثی سعودی عرب پر تین سوسے زائد میزائل حملے کرچکے ہیں۔نکی ہیلی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں تبدیلی کی جائےاور میزائل کی شق بھی معاہدے میں شامل کی جائے۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں تبدیلی یورپی یونین کرے گی لیکن ایران کہ چکاہے کہ کسی بھی قسم سے تبدیلی سے وہ معاہدے سے علیحدہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

افغان قیادت پاکستان پر عالمی دباؤ میں اضافہ چاہتی ہے، نکی ہیلی

 

امریکا کو معلوم ہے اپنا کام کیسے کرنا ہے، نکی ہیلی

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top