تازہ ترین
ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کردی

ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کردی

تہران (8جنوری، 2018) ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہےجوکہ  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے انگریزی زبان مخالف بیان کے بعد لگائی گئی ہے۔

ایرانی ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری پرائمری اسکولوں میں انگریزی تعلیم دینے پر پابندی ہوگی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے انگریزی زبان کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ انگریزی زبان مغربی ثقافت کے فروغ کا سبب بن رہی ہے، جبکہ  کم عمری میں انگریزی سیکھنے سے مغربی ثقافت کے داخل ہونے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر کے بیان کی روشنی میں پرائمر ی اسکولوں میں اانگریزی زبان کی تعلیم دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

ایران کے سرکاری ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید نے بتایا کہ کسی بھی سرکاری یا نجی پرائمری اسکول کے نصاب میں انگریزی زبان کی تعلیم کو شامل کرنا اب خلاف قانون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:

عرب میڈیا کا احمدی نژاد کی گرفتاری کا دعویٰ

ایرانی تیل بردار جہاز چینی کارگو جہاز سے ٹکرا گیا،32لاپتہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top