تازہ ترین
انٹرنیٹ نے زندہ سپر مین ماردیا

انٹرنیٹ نے زندہ سپر مین ماردیا

ہالی وڈ (06مارچ، 2018)ہالی وڈ فلموں میں سپر مین کا کردار ادا کرنےوالے اداکار ہینری کوول کوپتاچلاکہ وہ دو دن قبل انتقال کرچکے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ادکاروں کی اموات کی جھوٹی افواہوں کاسلسلہ جاری ہے۔ برطانوی اداکار کو انٹرنیٹ پر یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ وہ مر چکے ہیں۔اس صورتحال کو واضح کرنے کےلیے ہینری نے انسٹاگرام کاسہارالیا اوراپنی موت والی انٹرنیٹ پوسٹ کےساتھ اپنی حالیہ تصویر شیئرکروائی اور اس پر لکھا کہ جب آپ کو اپنے انتقال خود پتاچلے کہ آپ مرچکے ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکار کی پوسٹ کےبعد تبصروں کے ڈھیر لگ گئے جہاں تبصرہ کرنے والوں کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے انتقال کی خبر غلط تھی۔

ان کاایک مداح نے کہا خوشی اظہار کے بعد کہا ، آپ نے بہت اچھے لگ رہے ہے، کیا تیاری پکڑ رہے ہیں (مرنے کی )۔

ایک پرستارنے کہا واہ بھئی واہ سپرمین زندہ ہے۔

انٹرنیٹ پر جھوٹی موت مرنے والے ہینری پہلے اداکار نہیں ہے۔ ایک ماہ قبل ہالی وڈکے ناموراداکار سلوراسٹالیون کواپنی موت کی جھوٹی افواہ پر خود کو زندہ ثابت کرناپڑاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

بھارتی اداکارعرفان خان بیماری میں مبتلاء

آسکرایوارڈز تقریب: ٹی وی ناظرین کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

Comments are closed.

Scroll To Top