تازہ ترین
پی ایس ایل :غیر ملکی کھلاڑی لاہورمیں کھیلنے کو تیار

پی ایس ایل :غیر ملکی کھلاڑی لاہورمیں کھیلنے کو تیار

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے معروف غیر ملکی کھلاڑی لاہور آنےکو تیار ہو گئے،ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق پاکستان سپر لیک کا فائنل لاہورمیں کھیلنے کیلئےغیر ملکی کھلاڑیوں نے حامی بھر لی ہے۔پی ایس ایل میں شامل بارہ سے پندرہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے باقاعدہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کولاہورمیں کھیلنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا تعلق نیوزی لینڈ،سری لنکا،ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا سے ہے۔پی سی بی حکام کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top