تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: (21 ستمبر 2018 )آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس دن کو پہلی بار 1982 میں منایا گیا۔ 2001 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 52 کے تحت اس دن کو منا نے کا فیصلہ کیا گیا، اور 2002 میں اسے پہلی بار عالمی طور پر منایا گیا۔

رواں برس عالمی منشور برائے انسانی حقوق کی منظوری کے 70 سال مکمل ہونے پر اس دن کو ’امن کے حق‘ کے مرکزی خیال کے تحت منایا جارہا ہے،اس دن کو منانے کا اہم مقصد دنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنا اور امن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔رواں برس کا مرکز پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول بھی ہے جو سنہ 2015 میں 193 رکن ممالک نے مقرر کیے تھے اور طے کیا تھا کہ ان اہداف کو آئندہ 15 سالوں یعنی2030 تک ہر صورت حاصل کرنا ہے۔

ان اہداف میں دنیا سے غربت کا خاتمہ، کرہ ارض کی حفاظت اور تمام انسانیت کی خوشحالی شامل ہیں۔ ان اہداف کو دنیا بھر میں قیام امن سے مشروط بھی کیا گیا ہے کہ بغیر امن پائیدار ترقی کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے آج کے دن کے حوالے سے پیغام دیا ہے، یہ وقت ہے کہ تمام اقوام اور افراد عالمی منشور برائے انسانی حقوق کے تحت زندگی گزاریں، جو تمام رنگ و نسل کے انسانوں کو یکساں مواقع اور عزت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دوستی کا عالمی دن

عبدالستار ایدھی کاآج 90واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top