تازہ ترین
جعلی چیک پر دینے انوکھی سزا:مجرم نماز جمعہ کے انتظامات کرے گا

جعلی چیک پر دینے انوکھی سزا:مجرم نماز جمعہ کے انتظامات کرے گا

کراچی 🙁 30اکتوبر،2017) کراچی کی مقامی عدالت کے جج نے ایک اور انوکھی سزا سناتے ہوئے مجرم کو مسجد میں نماز جمعہ کے انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی میں جوڈیشیل مجسٹریٹ ایسٹ نے ،جعلی چیک دینے پرایک اور انوکھی سزاکا حکم سنایا ہے جس کے مطابق مجرم رضوان کو دوسال تک نماز جمعہ کے انتظامات کرے گا۔

مجرم دو سال تک ہر جمعہ کوتین گھنٹے مسجد میں رہے گا اور انتظامات دیکھے گا، اس دوران کچھ گڑ بڑ یا غیرحاضری ہوئی تو پھر مسجد کمیٹی کاچیئرمین پروبیشن آفیسر کو رپورٹ کرے گا۔

مجرم رضوان کےخلاف تھانہ بہادر آباد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کےجعلی چیک دینے کامقدمہ درج ہواتھا جس پر اسے انوکھی سزا سنائی گئ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی: ملزم کو ایک سال تک پلے کارڈ پکڑ کر کھڑے ہونے کا انوکھی سزا

متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار ڈرائیورز کے لئے انوکھی سزا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top