تازہ ترین
ملتان: انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سرجری وارڈ میں آگ لگ گئی

ملتان: انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سرجری وارڈ میں آگ لگ گئی

ملتان: (9 جنوری 2018) انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال ملتان کے سرجری وارڈ کے کمرے میں شارکٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سرجری وارڈ کے پرائیویٹ کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ ایک کمرے تک محدود تھی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ آگ لگنے سے وارڈ میں دھواں پھیل گیا جس سے وہاں موجود مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر وارڈ میں موجود تمام مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا۔ آگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: 5 منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی

لاہور: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top