تازہ ترین
کراچی میں انفلوئنزا وائرل ایچ ون این ون (سوائن فلو) کی تصدیق

کراچی میں انفلوئنزا وائرل ایچ ون این ون (سوائن فلو) کی تصدیق

کراچی: (9 جنوری 2018) کراچی میں انفلوئنزا وائرل ایچ ون این ون (سوائن فلو) کی تصدیق کردی گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے نجی اسپتال میں داخل اٹھائیس مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر عزیز طاہر نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام متاثرہ افراد میں وائرس کی تصدیق نجی اسپتال نے کی ہے۔ نجی اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایسٹ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلو وائرس پھیل رہا ہے۔

 

ڈاکٹر مسعود نے اب تک کو بتایا کہ دو جنوری تک چار مریضوں میں ایچ ون این ون فلو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی ، تمام متاثرہ مریض نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ، کچھ صحت یاب ہو کر گھر بھی جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انفلوئنزا وائرس کی موجودگی بہت حد تک کم ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخواہ

موسمی انفلوئنزاوائرس کےمریضوں پربھرپور توجہ دی جارہی ہے، صوبائی وزیر

 

Comments are closed.

Scroll To Top