تازہ ترین
انفلوئنزا وائرس کی موجودگی بہت حد تک کم ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخواہ

انفلوئنزا وائرس کی موجودگی بہت حد تک کم ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخواہ

پشاور(6جنوری،2018)محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے مطابق پشاورسمیت پورے صوبے میں انفلوئنزا وائرس کی موجودگی بہت حد تک کم ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے کسی بھی علاقے سے وباء یا اس قسم کی کھانسی کی رپورٹ نہیں ہو ئی ہے۔دستاویزات کے مطابق جنوبی پنجاب میں انفلوئنزا وائرس سے متاثرہ افراد کے تناظر کی وجہ سے صوبے کے تمام طبی مراکز سمیت بڑے اسپتالوں میں علیحدہ وارڈز میں انفلوئنزا سے متاثرہ مریضوں کو رکھنے اور علاج معالجہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔دستاویزات کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں مرض کی تشخیص کے لئے انتظامات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسروں کو ایسے تمام متاثرہ مریضوں سے متعلق صوبائی محکمہ صحت کو فوری اگاہ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت نے تمام لیڈی ہیلتھ ورکروں کوبھی متاثرہ مریضوں کے پاس جانے سے پہلے حفاظتی ٹیکے لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ملتان: سیزنل انفلوئنزہ 14 مریضوں کی زندگیاں نگل گیا

لوئردیر: دسمبر میں معطل کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا آج پھر آغاز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top